تازہ ترین

00:00:00

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

فضائی انتخابی مہم: کنوینر خالد مقبول صدیقی کے حلقے میں آج طیاروں سے پمفلٹ گرائے جائیں گے

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کے حلقے میں آج طیاروں سے پمفلٹ گرائے جائیں گے، وہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 248 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024 کے لیے طیاروں کے زریعے الیکشن مہم کے معاملے پر آج ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کے لیے فضائی انتخابی مہم کے لیے طیاروں سے پمفلٹ گرائے جائیں گے۔

خالد مقبول صدیقی کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 248 سے لڑ رہے ہیں، انتخابی مہم کے سلسلے میں خالد مقبول صدیقی کے حلقے میں طیاروں کے ذریعے پمفلٹ گرائے جائیں گے۔

خالد مقبول صدیقی کی مہم کے لئے اسکائی ونگز ایوی ایشن آج 3 خصوصی پروازیں چلائے گی، اس کے علاوہ نوابشاہ میں بھی طیاروں کے ذریعے ایم کیو ایم امیدوار کے فضا سے پمفلٹ گرائے جائیں گے۔

اس سلسلے میں نجی طیارہ ایم کیو ایم پاکستان کی جھنڈیاں اور انتخابی منشور لیکر روانہ ہوگیا ہے ، نجی طیارہ ایف بی ایریا ،ڈیفنس ،کلفٹن،گلشن اقبال میں ایم کیوایم کی جھنڈیاں پھینکے گا جبکہ نوابشاہ میں بھی طیارےکےذریعے ایم کیو ایم امیدوارکے پمفلٹ فضا سے چھوڑے جائیں گے۔

فضا سے طیاروں کے ذریعے پہلی بار انتخابی مہم چلانے کے لئے امیدواروں میں مقابلہ میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے امیدوار سلیم مانڈوی والا کے حلقے این اے 240 میں انتخابی مہم کے لیے طیاروں سے پمفلٹ گرائے گئے تھے۔

اسکائی ونگز ایوی ایشن کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی طیاروں کے ذریعے مہم کے لیے خصوصی پروازوں کی اجازت دے رکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں