تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاناماکیس:سپریم کورٹ نےسماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی

اسلام آباد: پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی پیش رفت سے متعلق سماعت سپریم کورٹ کےخصوصی بینچ نے دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے پاناماکیس میں جے آئی ٹی کی پیش رفت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے نامزد جے آئی ٹی کےسربراہ واجد ضیا نے عدالت میں کیس سے متعلق ہونے والی پیش رفت کےحوالے سے عدالت میں رپورٹ پیش کی۔

جے آئی ٹی کےسربراہ واجد ضیا کا کہناتھاکہ کوشش کریں گے کہ آج شام تک ہینڈ آؤٹ جاری کردیں۔ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سےعدالت میں پیش کی گئی رپورٹ دوحصوں پر مشتمل ہے۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے رپورٹ کے ابتدائی حصے کا جائزہ لینے کےبعد جے آئی ٹی کےسربراہ کو روسٹرم پر بلایا۔جسٹس اعجازافضل نےدوران سماعت واجد ضیا سے کہاکہ آپ کو پتہ ہوناچاہیےکہ60روز میں کام مکمل کرنا ہے۔ جسٹس اعجازافضل نے دوران سماعت کہاکہ کسی صورت اضافی وقت نہیں دیں گے۔

جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہارنہیں کررہے تاہم کسی ادارے سے کوئی مسئلہ ہے تو ہمیں بتائیں۔ جسٹس عظمت نے  بھی کہاکہ ہمیں حکم پر عمل درآمد کرانا آتا ہے۔

جسٹس اعجازافضلکا کہنا تھاکہ تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے نام سے آگاہ کریں، تحقیقاتی کام میں کسی صورت مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔


نواز شریف جے آئی ٹی کے فیصلہ تک اقتدار چھوڑ دیں، سراج الحق


یاد رہےکہ پاناماکیس میں سپریم کورٹ کے20اپریل کے فیصلےپرعمل درآمد کرانے کےلیےعدالت عظمیٰ کےلارجربینچ نے چیف جسٹس پاکستان سے خصوصی بینچ تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔


پاناماکیس: جے آئی ٹی کا وزیراعظم کو طلب کرنے پر غور، قطری شہزادے کو بلانے کا فیصلہ


واضح رہےکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ کی جانب سےجے آئی ٹی تشکیل دے گی جو 15 روز بعد اپنی عبوری رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی جبکہ 60 روز میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی حتمی رپورٹ بینچ کےسامنےجمع کرائے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -