اشتہار

پاناما لیکس:‌ سپریم کورٹ کو پہلی بار حقیقی احتساب کا موقع ملا، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جماعت اسلامی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے میں پہلی بار سپریم کورٹ کو حقیقی احتساب کا موقع ملا ہے، اب ضرورت ہے کہ کرپشن میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کر کے سزا دی جائے۔ امید ہے پاناما اسکینڈل منطقی انجام تک پہنچے گا۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کرپشن اسکینڈل میں ملوث کسی بھی لٹیرے کو نہیں چھوڑنا چاہیے بلکہ ایسے کرداروں کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو پہلی بار حقیقی احتساب کا موقع ملا ہے، قانون کی ہتھکڑیاں سب کے لیے ہونی چاہیں کیونکہ یہ صرف عام شہری کے لیے نہیں بنائی گئیں۔

- Advertisement -

جماعت اسلامی کے امیر نے مزید کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ احتساب کرنے والے ادارے صرف دکھاوے کی حد تک کام کرتے نظر آئیں مگر اب قوم کو امید ہے کہ پاناما اسکینڈل منطقی انجام تک پہنچے گا۔

پڑھیں: مشرف دورمیں بھی کچھ نہیں ملا تھا،ہم پرہمیشہ جھوٹے مقدمات بنائےجاتے ہیں، حسین نواز

یاد رہے سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی مزید تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے، جس میں وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز تین بار اور حسن نواز ایک بار پیش ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں