لاہور: وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناہےمہذب ممالک میں پانامالیکس پرکچھ کیوں نہیں ہوا،پانامالیکس کاہدف پاکستان تھامنتخب وزیراعظم کوکٹہرےمیں کھڑاکیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا الیکشن سے پہلے ہمیں تعصب، انتقام اور نفرت کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کچھ نئے اور کچھ پرانے مہرےاور کٹھ پتلیاں ہیں، بڑی مشکل سے منزل حاصل کی، ریورس گیئر نہیں لگنے دیں گے۔
سعد رفیق کا کہناتھاکہ جنہیں ہماری شکلیں پسند نہیں وہ اپنی مرضی کا پاکستان چاہتےہیں ۔جب بھی اچھاکام کرنے جاتے ہیں ہماری ٹانگیں کھینچی جاتی ہیں۔
جے آئی ٹی فیکٹ فائندںگ کمیٹی ہے انٹروگیشن کمیٹی نہ بنے، خواجہ سعد رفیق
وزیرریلوے کا کہناتھاکہ پاناما پیپرز کو کسی ملک نے سنجیدہ نہیں لیا، یہاں منتخب وزیر اعظم کو کٹہرے میں کھڑا کردیا گیا، اگر کاروبار کا پہیہ چلتا ہے تو پاکستان کو ترقی کی منزلیں سر کرنے سے روکا نہیں جا سکتا۔
سعد رفیق نے کہا کہ اگر پاکستان طاقتور ہو گا تو کیا بھارت کشمیر پر ناجائز تسلط برقرار رکھ سکے گا ؟۔
واضح رہےکہ خواجہ سعد رفیق کا کہناتھاکہ یہ نواز شریف کا یہ ہی قصور ہے کہ وہ پاکستان کا سر جھکنے نہیں دیتا۔