منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

پاناما پیپرز لیک کرنے والے وسل بلوئر کے تہلکہ خیز انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکس چوروں اور فراڈ سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سے بھرپور پاناما پیپرز لیک کرنے والے وسل بلوئر سامنے آگئے۔

جرمن اخبار ڈیئر اشپیگل میں وسل بلوئر کے فرضی نام جان ڈو سے شائع ہونے والے انٹرویو میں وسل بلوئر نے روسی صدر کو اپنی جان کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس انہیں مروانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز کی اشاعت کے لیے وکی لیکس سے رابطہ کیا تو انہوں نے جواب نہیں دیا جب کہ نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنلز نے شائع کرنے سے انکار کر دیا۔

وسل بلوئر نے دعویٰ کیا کہ پاناما پیپرز میں ابھی بہت کچھ چھپا ہے جو سامنے نہیں آیا، 6 سال تک فیملی اور اپنی جان کی حفاظت کی خاطر چھپا رہا ہوں مجھے روس قتل کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے روسی صدر کو امریکا کے لیے ہٹلر سے زیادہ بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حقیقیت ہے کہ شیل کمپنیاں ان کی دوست ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں