تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پاناما پیپرز نے صحافت کا اعلی اعزاز "پولٹزر پرائز” جیت لیا

واشنگٹن : کولمبیا یونیورسٹی نے پانامہ پیپرز کو صحافت کے اعلی اعزاز پولٹزر پرائز سے نوازا، پلٹزر پرائزبورڈ کا کہنا ہے پاناما پیپرز کی آف شور کمپنیوں اور ٹیکس ہیون کے بارے میں تحقیقات قابل تعریف ہیں۔

پاناما کے ہنگامے نے دنیا کو ہلاکر رکھ دیا، آف شور کمپنیوں اور ٹیکس ہیون بے نقاب ہوئے تو کسی کو گھر جانا پڑا تو کسی کو تحقیقات کا سامنا اور عوام کو جواب دینا پڑا۔

پانچ سال کی طویل تحقیقات کے بعد جاری پاناما پیپرز کو امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے صحافت کے اعلی اعزاز پولٹرزپرائز سے نوازا اور کہا پاناما پیپرز کی آف شور کمپنیوں اور ٹیکس ہیون کے بارے میں تحقیقات قابل تعریف ہیں۔

پُولٹزر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز چھ براعظموں پر 300 مختلف صحافیوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

پاناما پیپرز میں ایک سو چالیس سیاستدانوں کے بارے میں انکشافات

پاناما پیپرز کی تیاری میں آئی سی آئی جے نے دیگرتنظیموں کے تعاون سے چھ براعظموں میں تین سو سے زائد رپورٹس پرتحقیقات کیں، پچاس سے زائد ملکوں کے ایک سو چالیس سیاستدانوں کے بارے میں انکشافات سامنے آئے، ان میں چودہ سابق اور حاضرعالمی سربراہان بھی شامل ہیں۔

ڈائریکٹر آئی سی آئی جے جیرارڈ ریل کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ پیولٹرز بورڈ نے پاناما پیپرز کے بعد دنیا بھر میں اس کے اثرات کو سمجھا۔

جہاں پاناما پیپرز نے بڑے بڑے اسکینڈلز کا راز فاش کیا، وہیں پاناما پیپرز کے انکشافات کے بعد اناسی ممالک میں ڈیڑھ سو سے زائد تحقیقات اور آڈٹ ہوئے، پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف کے بچوں کا نام بھی پاناما پیپرز میں شامل ہے۔

سپریم کورٹ نے وزیراعظم اور ان کے بچوں کیخلاف پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کررکھا ہے، جیسے اب تک نہیں سنایا جاسکا۔

یاد رہے کہ پیولٹزر انعامات سنہ 1917 سے دیے جا رہے ہیں اور اس بار تمام درجوں کے لیے ڈھائی ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -