پنامہ: امیرلوگوں کو ٹیکس اورجرمانے سے بچنے کے گربتا نے والی کمپنی موساک فونسیکاکے مرکزی دفترپر پنامہ پولیس نے چھا پہ مارکر دستاویز ات قبضے میں لے لیں۔
پناما لیکس سے منظرعام پرآنے والی کمپنی موزیک فونسیکا کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ پانامامیں فرم کے دفاترپر چھاپا مارا گیا جس کا مقصد غیرقانونی سرگرمیوں کے ثبوت تلاش کرنا تھا۔
موزیک فونسیکا دنیابھرکے لوگوں کی خفیہ دولت اور آف شورکمپنیوں کا ریکارڈ رکھتی ہے۔
دوسری جانب جرمن اخبار کے تازہ انکشاف کے مطابق امریکی سی آئی اے سمیت دنیا کی مختلف جاسوس ایجنسیوں نے بھی خفیہ سرگرمیوں کوچھپانے کے لئے موزیک فونسیکا کی خدمات حاصل کیں۔
جاسوس ایجنیسیوں نے اپنی سرگرمیوں کوکور فراہم کرنے کے لئے کمپنیاں قائم کیں جن کی تفصیلات موزیک فونسیکا کے پاس موجود تھیں۔
پناما لیکس سامنے آنے کے بعد دنیا کے مختلف ملکوں کے سربراہوں کوشدید عوامی دباؤ کا سامنا ہے اوراس دباؤ کے نتیجے میں آئس لینڈ اوریوکرین کے وزرائےاعظم کواپنے عہدوں سے ہاتھ دھونے پڑے۔