تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وبائی بیماری سے مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا، یکم مئی پر وزیر اعظم کا پیغام

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کی بندش سے مزدور طبقے پر براہ راست اثر پڑا ہے، وبائی بیماری سے مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن اپنے حقوق کے لیے جانیں دینے والے مزدوروں کی یاد دلاتا ہے، آج کا دن مزدوری کے تقدس اور وقار کی علامت ہے۔

انھوں نے کہا یکم مئی ملک کی معاشی ترقی کے لیے کارکنوں کی اہمیت کا اعتراف ہے، اسلام سماجی انصاف اور افراد کے حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے، ترقی کے عمل میں محنت کشوں کے حقوق کا اعتراف انتہائی ضروری ہے۔

اشرافیہ نے غریب کا سوچے بغیر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا: وزیر اعظم

وزیر اعظم کا کہنا تھا حکومت مزدوروں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، مزدوروں کی فلاح کے لیے مربوط نظام تیار کرنا حکومت کی ترجیح ہے، ملک میں کرونا کے پھیلاؤ نے لوگوں کی صحت پر سنگین اثرات مرتب کیے ہیں، مزدور طبقہ وبائی بیماری سے زیادہ متاثر ہوا۔

انھوں نے کہا غزوہ خندق میں نبیﷺ نے خود محنت کر کے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا، حکومت نے مزدوروں کے لیے 200 ارب کا مالی پیکج مختص کیا ہے، پیشہ ورانہ تربیت اور مہارت سے متعلق بھی حکومت نے پروگرامز کا آغاز کر دیا ہے، بہتر ہنر سے مزدوروں کو ملک اور بیرون ملک ملازمت کے مواقع میسر ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ملک کی معاشی ترقی کے لیے مزدوروں کا کردار بہت اہم ہے، حکومت معاشی ترقی سے مزدوروں سمیت تمام طبقات کی خوش حالی کے لیے کوشاں ہے، اللہ مزدوروں کی خوش حالی کے لیے ہماری کوششوں میں مدد فرمائے۔

Comments

- Advertisement -