اسلام آباد : وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد عام استعمال کی دوائی پیرا سیٹامول گولی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیراسٹامول گولی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےجاری کیا، حکومت کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پیرا سیٹا مول500ملی گرام فی گولی کی قیمت2روپے35پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیراسیٹا مول کیفین500ملی گرام فی گولی کی قیمت2روپے75پیسے جبکہ پیرا سیٹامول سسپنشن5ملی گرام کی قیمت117روپے مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 27 اکتوبر کو وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیرا سٹامول قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔
مزید پڑھیں : پیراسیٹا مول ایکسٹرا اور سیرپ مہنگا کرنے کی منظوری دے دی گئی
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں اراکین نے فارماسوٹیکل کمپنیوں کے ساتھ پیراسیٹا مول کیلئے طے پانے والی نظر ثانی شدہ قیمتوں کی بھی منظوری دی۔
مزید پڑھیں : پیراسٹامول دوا کی قیمت سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
اس سے قبل ماہ ستمبر میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پیرا سیٹامول کی قیمت میں اضافے سے صاف انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر پیرا سیٹامول گولی کی قیمت میں فوری اضافہ ممکن نہیں۔