بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

بچوں کیلئے پیراسٹامول دوا سے متعلق والدین خبردار!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی(ایس ایف ڈی اے) نے والدین کو متنبہ کیا ہے کہ پیراسٹامول دوا کے استعمال میں احتیاط برتی جائے۔

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پیراسٹامول جس اجزا سے تیار ہوتی ہے اسی مادے سے تیار کی گئی دوسری دوا ایک ساتھ استعمال کی جائے تو اس کے خطرناک اثرات ممکن ہیں۔

ایس ایف ڈی اے نے خبردار کیا کہ ’پیرا سٹامول‘ دوا کو اسی مادے سے تیار کسی اور دوا کے ساتھ استعمال کرنےسے زہر خورانی ہو جاتی ہے۔

- Advertisement -
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی

اتھارٹی نے کہا کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی پیراسٹا مول دوا کو اسی مادے سے تیار ہونے والے کسی بھی دوا کے ساتھ استعمال نہ کریں، اکثر مائیں بچوں کو یہ دوائیں دیتی ہیں۔

کورونا ویکسین کے بعد پیراسٹامول لے سکتے ہیں؟

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ والدین بچوں کو پیراسٹامول دوا دیتے ہوئے احتیاط کریں، دواؤں کا توازن بگڑنا زہر خورانی کا باعث بن جاتا ہے۔

خیال رہے کہ مملکت میں پیراسٹامول دوا ’ایسٹا مینوفین‘ کے نام سے بھی معروف ہے، اس دوا کا استعمال عموماً درد کے لیے کیا جاتا ہے بعض ڈاکٹر بخار کی صورت میں بھی پیراسٹامول کا مشورہ دیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں