تازہ ترین

پیراڈائز لیکس: ملکہ برطانیہ معافی مانگیں‘ اپوزیشن لیڈر

لندن: برطانوی اپوزیشن لیڈر جریمی کوربن نے ملکہ برطانیہ سے معافی کا مطالبہ کردیا‘ کہتے ہیں کہ دولت چھپانے میں ملوث ملکہ سمیت تمام افراد عوام سے معافی مانگیں۔

تفصیلات کے مطابق لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانوی اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر ملکہ الزبیتھ سے معافی کامطالبہ کردیا ہے‘ ان کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنی میں سرمایہ لگانےوالوں کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

برطانوی اپوزیشن لیڈر کا یہ بیان پاناما لیکس کے بعد آنے والی کرپشن کی ایک اور داستاں پیراڈائز لیکس کے بعد سامنے آیا ہے‘ جس کے مطابق شاہی خاندان کے مالیاتی ادارے ’ کوئین اسٹیٹ‘ نے ایک کروڑ پاؤنڈ کی آف شور سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

دوسری جانب شاہی امور کے ماہرین کاکہنا ہے ملکہ کی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری غیر قانونی نہیں ہے ‘ لہذااس کے لیے انہیں معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔

بعد ازاں اپوزیشن لیڈر کے ترجمان نے انکے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بالخصوص ملکہ پر تنقید نہیں کی ‘ بلکہ یہ کہا کہ’ جس نے بھی یہ کام انجام دیا‘ اسے معاشرے پر مرتب ہونے والے نقصانات کو تسلیم کرنا چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے پیراڈائز لیکس کی مکمل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کمپنی مالکان کی لسٹ کو پبلک کیا جائے اور ٹیکس چوری کو روکنے کےلیے ایک نیا ٹیکس یونٹ تشکیل دیا جائے ۔

پیراڈائز لیکس: شوکت عزیز بھی ٹیکس چور نکلے*

یاد رہے کہ اتوار کو جاری ہونے والے پیراڈائز لیکس میں ملکہ برطانیہ ‘ امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی رفقا‘ سابق وزیراعظم پاکستان شوکت عزیز اور سعودی فرما رواں شاہ سلمان سمیت دنیا کی کئی اہم شخصیات کے نام ہیں۔

پیراڈائز پیپرز نے ڈونلڈٹرمپ اور روس کا کاروباری گٹھ جوڑ  بھی بے نقاب کردیا، امریکی صدر کے ارب پتی سیکریٹری کامرس کے روس میں کاروبار ہیں۔

قطر کے سابق وزیراعظم اور پانامہ کیس میں قطری خط کے حوالے سے مشہورحماد بن جاسم الثانی کا نام بھی پیراڈائز لیکس میں موجود ہے


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -