ہالی وڈ کی سائنس فکشن تھرلر فلم ’پیرالل‘ کے دھماکے دار ٹریلر نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’پیرالل‘ کا ٹریلر آج جاری کیا گیا جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا کہ سنسان جنگل میں بیوہ خاتون کا مرے ہوئے شوہر سے سامنا ہوتا ہے۔
یہ حقیقت ہے یا وہم؟ اس سوال کا جواب 23 فروری کو ریلیز ہونے والی اس فلم کو دیکھنے کے بعد ملے گا۔
فلم کی کاسٹ میں ایلڈس ہوج، ایڈون ہوج ڈینیئل ڈیڈ وائلر و دیگر فنکار شامل ہیں جبکہ سسپنس سے بھرپور فلم کی ہدایت کاری کے فرائض کوروش احراری نے انجام دیے۔
اس کے رائٹرز ایلڈس ہوج، ایڈون ہوج اور جوناتھن کیسی ہیں۔