تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کرونا سے 2 ماہ کے بچے کا انتقال، والدین اسپتال میں لاش چھوڑ کر فرار

سری نگر: مقبوضہ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے والدین کرونا سے انتقال کرجانے والے دو ماہ کے بچے کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں اتوار کی صبح والدین دو ماہ کے بچے کو طبیعت ناسازی کے بعد اسپتال لے کر پہنچے، جہاں ڈاکٹر نے طبیعت کو دیکھتے ہوئے کچھ ضرور ٹیسٹ کیے تو اُسے کرونا کی تشخیص ہوئی۔

ڈاکٹرز نے بچے کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے اُسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کر کے علاج شروع کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور اتوار کے روز ہی چند گھنٹوں‌ میں انتقال کرگیا۔

والدین کو جب ڈاکٹرز نے بچے کے انتقال کے حوالے سے آگاہ کیا تو انہوں نے لاش لینے سے انکار کیا اور اسپتال سے فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ شری مہاراجہ گلاب سنگھ اسپتال میں پیش آیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ دارا سنگھ نے میڈیا کو اس افسوسناک واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’بچے کو اتوار کے روز تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا اور وہ رات کو ساڑھے آٹھ بجے کے قریب دارِ فانی سے کوچ کرگیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’بچے کو کرونا کی تصدیق ہونے کے بعد ہم نے والدین کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور قرنطینہ میں جانے کی ہدایت کی، بعد ازاں جب بچے کا انتقال ہوگیا تو والدین خوف کی وجہ سے اُس کی لاش اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے، رابطہ کرنے پر انہوں نے لاش لینے سے انکار بھی کیا‘۔

دارا سنگھ نے بتایا کہ والدین کے انکار کے بعد ہم نے پولیس کو اس تمام تر صورت حال سے آگاہ کیا تو انہوں نے والدین کو تلاش کرنے کی کوشش بھی کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا‘۔ بعد ازاں اسپتال انتظامیہ نے گائیڈ لائنز کے مطابق بچے کی تدفین کردی۔

ایک اور اطلاع یہ بھی سامنے آئی کہ بچے کو کرونا کی تشخیص کے بعد والدین اُسے اسپتال میں اکیلا ہی چھوڑ کر غائب ہوگئے تھے، بعد ازاں جب انتظامیہ نے انہیں موت کی اطلاع دی تو انہوں نے لاش لینے سے انکار کر کے اپنا موبائل بند کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -