تازہ ترین

وزیراعظم جون میں ہی آئی ایم ایف ڈیل کیلیے پرُامید

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی...

وزیراعظم کا غریب اور متوسط طبقے کے لیے بجٹ میں بڑے اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غریب اور متوسط...

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر قانون بھی سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈآرڈرقانون سپریم...

ہم معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، چیف جسٹس

کراچی : چیف جسٹس عطا عمر بندیال نے کےالیکٹرک...

اب ہم عالمی سطح پر ہیرا پھیری کریں گے، پریش راول

ممبئی: پروموشنل ویڈیو کی عکسبندی کے بعد ’ہیرا پھیری‘ کامیڈی فرنچائز کی تیسری قسط کی شوٹنگ کا شیڈول سامنے آگیا۔

معروف اداکار پریش راول نے ’ہیرا پھیری‘ اور ’پھر ہیرا پھیری‘ میں بابو راؤ گنپتراؤ آپٹے کا مزاحیہ کردار نبھایا جس کیلیے انہیں کئی ایوارڈز ملے۔

انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اکشے کمار اور سنیل شیٹھی سے ملنا گھر واپسی جیسا ہے، دونوں باصلاحیت فنکاروں کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزا آتا ہے، ہماری پردے کے پیچھے والی دوستی اسکرین پر لوگوں کو نظر آتی ہے۔

پریش راول نے کہا کہ تین ماہ میں فلم کی شوٹنگ شروع کرنے والے ہیں جس کیلیے ابو ظہبی، ڈبئی اور لاس اینجلس جائیں گے لیکن ممبئی میں ہمارا لمبا شیڈول ہے۔

انٹرویو میں سینئر اداکار نے بتایا کہ اب ہم عالمی سطح پر ہیرا پھیری کریں گے۔

کچھ روز قبل ’ہیرا پھیری 3‘ کا پرومو ویڈیو شوٹ کیا گیا۔ اس موقع پر پریش راول، اکشے کمار اور سنیل شیٹھی کی تصویر وائرل ہوئی تھی۔ مداح بے صبری سے فرنچائز کی تیسری قسط کا انتظار کر رہے ہیں۔

Comments