بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

پرینیتی چوپڑا کا پہلا لائیو کنسرٹ، اداکارہ کا گانا سننے والوں نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بالآخر باقاعدہ گلوکاری کا آغاز کردیا، گزشتہ رات انھوں نے پہلی بار کراؤڈ کے سامنے فن کا مظاہرہ کیا۔

فلم ’کِل دل‘ کی اداکارہ نے ممبئی فیسٹیول میں اپنی پہلی لائیو گانے کی پرفارمنس پیش کی جس کی جھلک انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ شیئر کی گئی تصاویر میں پرینیتی کو سیاہ چمکدار لباس میں ملبوس اور مائیک تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔

پرینیتی چوپڑا نے انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں یہ الفاظ ٹائپ کررہی ہوں اور اس وقت میری آنکھوں میں خوشی کے آنسو آرہے ہیں‘۔

- Advertisement -

’میں نے گزشتہ رات پہلی بار لائیو گلوکاری کا مظاہرہ کیا اور اس میں وہ سب کچھ موجو تھا جس کی میں خواہش کر سکتی ہوں بلکہ اس سے بھی کہیں زیادہ۔‘

انھوں نے مداحوں کی سپورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی محبت اور مہربانی کے لیے آپ سب کا شکریہ، یہ میرے لیے کافی معنی رکھتا ہے۔

ایک ویڈیو میں پرینیتی کو اسٹیج پر سامعین سے خطاب کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ یہ میرا پہلا شو ہوگا جو ہمیشہ کے لیے میری یاد میں رہے گا اس لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔

واضح رہے کہ اس سے قبلل اداکارہ نے اپنی انسٹا پوسٹ کے ذریعے میوزک انڈسٹری میں بطورِ گلوکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انڈسٹری میں پہلے ہی ‘مانا کہ ہم یار نہیں’ اور ‘مطلبی یاریاں’ جیسے گانا گا چکی ہیں تاہم اب وہ باضابطہ طور پر اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز بھی کرچکی ہیں۔

پرینیتی کا کہنا تھا کہ ’’موسیقی، ہمیشہ میرے لیے خوشی اور سکون کی وجہ رہی ہے، میں بھی موسیقی کی دنیا کا حصہ بن رہی ہوں‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی کہ میں اس موسیقی کے سفر کو شروع کرنے کے لیے کتنی پُرجوش ہوں‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں