تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

پیرس اولمپکس میں شرکت کا پاکستانی خواب چکنا چور

دوشنبے: پیرس اولمپک دو ہزار چوبیس فٹ بال ویمنز کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم مسلسل دوسری شکست کے بعد ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تاجکستان کے ہسور سینٹرل اسٹیڈیم میں ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) پیرس اولمپک 2024 ء ویمنز کوالیفائرز کے مقابلے جاری ہیں۔

آج پاکستان اور ہانگ کانگ مدمقابل تھے،ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مسلسل دو میچوں میں شکست کے بعد ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان اور ہانگ کانگ کےدرمیان میچ کا پہلا ہاف میں بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے ہاف میں ہانگ کانگ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ 72ویں منٹ میں ہانگ کانگ کی کھلاڑی نے پہلا گول کرکے برتری حاصل کی۔

کھیل کے آخری لمحات میں ہانگ کانگ نے پاکستانی گول پوسٹ پر ایک اور حملہ کیا جس پر پاکستانی کھلاڑی کی غلطی کی وجہ سے انہیں دو صفر کی برتری حاصل ہوئی۔

اسی فتح کے ساتھ ہانگ کانگ کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئی اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کو فلپائن کے خلاف 0-4 کی شکست ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطا قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں کی وجہ باقاعدہ اسٹرائیکر نادیہ خان اور کپتان ماریہ خان کا انجرڈ ہونا تھا، جس کا پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا وہ پیرس اولمپکس 2024 کی دوڑ سے باہر ہو گیا ۔

قومی ٹیم 11 اپریل کو اپنے آخری میچ میں میزبان تاجکستان کے مدمقابل ہوگی جو کہ صرف ایک رسمی میچ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -