بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

پیرس اولمپکس: اولمپک ولیج میں خوراک کی قلت

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس اولمپکس شریک کھلاڑیوں کے لیے بنائے گئے اولمپک ولیج میں خوراک کی قلت ہوگئی ہے اور ایتھیلیٹس کو باہر سے کھانا منگوانا پڑ رہا ہے۔

کھیل بالخصوص جسمانی مشقت پر مبنی کھیل (ایتھلیٹکس) میں کھلاڑیوں کو اپنی صحت اور فٹنس برقرار رکھنے کے لیے خوراک کا خیال رکھنا پڑتا ہے اور خوراک میں پروٹین کی مقدار بھی ضرورت کے مطابق شامل کرنی پڑتی ہے۔

پیرس میں جاری اولمپکس میں دنیا بھر سے مختلف کھیلوں کے 10 ہزار سے زائد ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں۔ ان کی صحت اور فٹنس کے لیے گیمز انتظامیہ کی جانب سے اولمپک ولیج قائم کیا گیا جہاں درجنوں نہیں سینکڑوں اقسام کے کھانے تیار کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

تاہم اطلاعات ہیں کہ اولمپک ولیج میں کھلاڑیوں کے لیے مناسب خوراک کی قلت ہوگئی ہے اور انہیں پروٹین کے حصول کے لیے بھی طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خوراک کی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے پیرس اولمپکس میں شریک ایتھلیٹ اپنے کھانے کے لیے متبادل راستے اپنانے لگے ہیں۔

امریکی ٹیم کو اولمپک ولیج کے باہر سے چاول کے باکس لا کر دیے گئے جب کہ کچھ ملکوں کے ایتھلیٹس نے باہر سے کھانا آرڈر کیا تو کئی کھلاڑیوں نے تو کھانا ہی باہر جا کر کھایا۔

تاہم ایتھلیٹس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گیمز جیسے جیسے آگے بڑھ رہے ہیں، صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

پیرس اولمپکس: تمغوں کی دوڑ میں چین نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں