ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پیرس اولمپکس، بھارتی کھلاڑیوں کی تواضع کن کھانوں سے ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ایتھیلیٹس اب پردیس میں بھی دیس کے مزے لے سکیں گے کیونکہ پیرس اولمپکس میں شریک کھلاڑیوں کو اب ان کے من پسند دیسی کھانے ملیں گے۔

ایشیائی ٹیمیں جب بھی یورپی یا مغربی ممالک جاتی ہیں تو ان کو سب سے بڑا مسئلہ کھانے کا ہوتا ہے کیونکہ انہیں اپنے من بھاتے چٹ پٹے کھانے نہیں ملتے لیکن رواں برس پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں بھارتی کھلاڑی کو یہ مشکل پیش نہیں آئے گی کیونکہ انہیں اپنے من پسند کھانے کھانے کو ملیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی سفارشات قبول کرتے ہوئے پیرس اولمپک کے مینیو میں بھارتی پکوانوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس مینیو کی منظوری کے بعد اب اولممپک میں کھلاڑی دم میں پکے ہوئے باسمتی چاول، دال روٹی، آلو گوبھی، خصوصی چکن کا سالن اور مختلف طرح کی یخنیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

اس سلسلے میں شیوا کیشوان کو اولمپکس کے لیے بھارت کا ڈپٹی شیف ڈی مشن مقرر کیا گیا ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ مینیو پیرس منتظمین کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ ان کی حالیہ میٹنگ کے دوران دیا گیا تھا۔ ہر ایک ڈش کو ماہر غذائیت نے منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی میٹنگ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے منعقد کی گئی تھی کہ ملک سے بہت دور ہائی پریشر مقابلوں کے دوران بھی بھارتی ایتھلیٹس اپنے گھر جیسا محسوس کریں۔

’’نماز سب سے پہلے‘‘ ثانیہ مرزا کے ویڈیو پیغام کا سوشل میڈیا پر چرچا

کیشوان نے کہا کہ ایتھلیٹس متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ روٹی اور دال چاول جیسا سادہ کھانا بھی ان کے موڈ کو بہتر بنانے اور اعتماد کو بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں