تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکا، فلوریڈا اسکول فائرنگ میں ساتھیوں کی جان نہ بچانے پر افسردہ طالبہ نے خودکشی کرلی

واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا کے پارک لینڈ اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں ساتھی طلبا کی جان نہ بچانے کے غم میں مبتلا 19 سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی۔

غیرملکی خبررساں اددارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے ہلاک ہونے والے ساتھی طالب علموں کی جان نہ بچانے اور اپنی جان بچا کر بھاگ جانے والی 19 سالہ طالبہ سڈنی ایئلو نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

سڈنی کی والدہ کارا نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڈنی ایئلو فلوریڈا فائرنگ سے بعد سے ڈپریشن کا شکار تھی اور اسے ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

والدہ کے مطابق بیٹی کا ماہر نفسیات سے علاج جاری تھا، غم میں اس کی طبیعت ہلکان ہوتی جارہی تھی جس نے اس کے سوچنے کے انداز کو تبدیل کرکے رکھ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک

میجوری اسٹون مین ڈاگ لس ہائی اسکول نے رواں ہفتے سڈنی ائیلو کی موت پر ای میل بھیج کر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

19 سالہ سڈنی ایئلو فلوریڈا یونیورسٹی کی طالب علم تھی اس کی تدفین جمعہ کے روز دیوی فلوریڈا میں کی جائے گی۔

ایئلو کے سابقہ ہسٹری ٹیچر کا کہنا تھا کہ ’وہ ایک بہت ہی ذہین طالبہ اور خوش اخلاق طبیعت کی مالک تھی، وہ ہمیشہ ہال میں سب سے ہائے ہیلو کرتی رہتی تھی۔

واضح رہے کہ فلوریڈا کے اسکول میں گزشتہ برس 14 فروری کو طالب علم نے نیم خودکار اسلحے سے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 14 طلبا اور تین اسٹاف ممبرز ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -