پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہوچکی ہم تحریک چلا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اپنی اہمیت ختم کرچکی ہے، ہم تحریک چلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے جامعہ عبیدیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس آئین موجود ہے، اس پرعملدرآمد نہیں ہے، یہ پارلیمنٹ کی اہمیت ختم کرچکے ہیں، ہم نے تحریک شروع کردی ہے، تحریک میں عوامی رسپانس توقع سے بڑھ کر ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ یکم جون کو مظفرگڑھ سے ملین مارچ شروع کریں گے۔ جن پر ہمیں اعتراض ہے ان کے پاس کوئی راستہ نہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہی صورتحال رہی تو نظام تباہ ہوجائے گا۔ 9 مئی کے حوالے سے ہمارے بھی تحفظات ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس وقت حکومت کا حصہ نہیں ہے، پی پی تمام آئینی عہدے حاصل کررہی ہے اور حکومت میں بھی نہیں ہے۔ اس کے معنیٰ ہیں کہ اقلیت حکومت کررہی ہے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو غور کرنا ہوگا کہ ہمارے الیکشن کیوں متنازع ہوئے، اصلاح کے لیے ادارے موجود ہیں، الیکشن کمیشن ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں