جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

کون بنے گا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ؟ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، کمیٹی کو کسی نام پر 3 دن میں اتفاق کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی کے تقرر کے لئے حکومت اور اپوزیشن ارکان کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

پارلیمانی کمیٹی میں حکومت کی نمائندگی میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت کریں گے جبکہ اپوزیشن سے ملک احمدخان، حسن مرتضیٰ اور ندیم کامران شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی نے ایجنڈا جاری کردیا ہے ، دونوں طرف سے دو دو نام دیئے گئے ہیں، حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کا نام تجویز کیا گیا جبکہ اپوزیشن نے محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام دئیے۔

پارلیمانی کمیٹی کوکسی نام پر3دن میں اتفاق کرناہوگا فیصلہ3دن میں نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن جائے
.
گذشتہ روز حکومت کی پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے دو ناموں پر اتفاق کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی نے سابق چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ اور سینئر بیوروکریٹ احمد نواز سکھیرا کے نام پر اتفاق کرلیا جبکہ پہلے دیے گئے تین ناموں میں سے نصیر خان کو ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں