بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس آج ہوگا، جس میں افغانستان،بھارت اورمقبوضہ کشمیرسےمتعلق امور سے آگاہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کاان کیمرہ اجلاس آج سہہ پہر تین بجے ہوگا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کریں گے جبکہ پارلیمانی جماعتوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شرکا کو بریفنگ دیں گے، اجلاس میں ملک کی داخلی صورتحال سمیت افغانستان،بھارت اورمقبوضہ کشمیرسےمتعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ جبکہ امریکا کی جانب سے فضائی اڈوں کے مطالبے اور خطے کے امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ م

- Advertisement -

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں امریکا کے’’ڈومور‘‘پر ’’نو مور‘‘ کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کی جنگ کا حصہ بن کرستر ہزارجانیں قربان کردیں ، اڈے مانگنے والے امریکا نے کیا ہماری قربانیاں تسلیم کیں؟ الٹا ہمیں دوغلے پن کے طعنے دیے اور افغانستان میں اپنی ناکامی کاذمہ دار بھی ٹھہرایا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم امن میں تو اتحادی ‏ہوسکتے ہیں کسی تنازع میں نہیں، اپنی خودمختاری اور سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرنا، امریکاکی جنگ میں کہتاتھاکہ ‏ہمارااس سے کیا تعلق ہے، میں کہتاتھاکہ القاعدہ افغانستان میں موجودہے پاکستان میں نہیں ہمارا کیا ‏کام ہے کسی اورکی جنگ میں شامل ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں