تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

طوطے کی مہارت دیکھ کر صارفین حیران، ویڈیو دیکھیں

آپ نے یہ مشہور محاورہ تو سنا ہی ہوگا کہ ‘مور کے پروں کو پہننے سے آپ مور نہیں بن سکتے’، سوشل میڈیا صارفین کو اس کہاوت کا عملی نظارہ دیکھنے کو بھی مل گیا۔

یہ بات تو آپ جانتے ہی ہونگے کہ طوطے دیگر پرندوں کی نسبت زیادہ فنکارانہ تخلیق کے مالک ہوتے ہیں، جسے ایک طوطے نے ثابت بھی کردکھایا ہے۔

فوٹواینڈ ویڈیوز کی معروف ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں آپ ایک ہرے طوطے کی فنکارانہ صلاحیتیں دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cutest.bird (@cutest.bird)

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طوطا میز پر پڑے کاغذ کے ٹکڑوں کو یکے بعد دیگرے ایسی مہارت کے ساتھ اپنی پروں میں پیوست کرتا ہے، جسے دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے، یہ کارنامہ سرانجام دینے کے بعد وہ دیوانہ وار گھومتا ہے اور خود کو مور سمجھنے لگتا ہے۔

طوطے کی حیران کردینے والی ویڈیو کو دیکھ کر صارفین نے طرح طرح کے کمنٹس کئے، کسی صارف نے لکھا کہ ‘طوطا تیار ہوکر فیشن پڑیڈ میں جانے کی تیاری کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 15 کلو وزنی دیگ منہ میں دبا کر رقص کرنے والا نوجوان

ایک اور صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ خواتین کو متاثر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو ایک لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ اسے 9 ہزار سے زائد لائکس پڑچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -