اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

برطانیہ میں سیاسی بھونچال، وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی وزیراعظم نے سیوگرے رپورٹ کے بعد لاک ڈاؤن میں پارٹی کرنے پر معذرت کرلی ہے جب کہ اپوزیشن نے بورس جانسن سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

سیوگرے رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم بورس جانسن نے ہاؤس آف کامنز سے خطاب کیا ہے جس میں لاک ڈاؤن کے دوران ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پارٹی کرنے پر معذرت کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر رپورٹ کے نتائج کو تسلیم کرتا ہوں، میٹرو پولیٹن پولیس کو اپنی تحقیقات مکمل کرنی چاہیے۔

- Advertisement -

بورس جانسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت پر اب بھی بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ لیبر لیڈر سر کیئر اسٹارمر نے بورس جانسن سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم رپورٹ آنے کے بعد مہذب طریقہ اپناکر عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔

واضح رہے کہ سیوگرے رپورٹ میں لاک ڈاؤن میں پارٹی کا انعقاد حکومت کی ناکامی قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: برطانوی وزیراعظم ہاؤس میں‌لاک ڈاؤن کے دوران کیا ہوا؟ تہلکہ خیز انکشافات

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں