اشتہار

پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپا، عدالت جانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ ڈی جی اینٹی کرپشن اور ایس پی ماڈل ٹاؤن کے خلاف آج عدالت جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپے کے خلاف ان کے وکیل نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے، عامر سعید راں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی ضمانت کے باوجود چھاپے مارے گئے ہیں۔

وکیل پرویز الہٰی عامر سعید راں نے کہا کہ انھوں نے عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے، یہ عدلیہ سے لڑائی لڑنا چاہتے ہیں، ہم ان کے خلاف عدالت جائیں گے۔

- Advertisement -

وکیل نے چھاپے پر رد عمل میں کہا ’’اتنا سرچ آپریشن دہشت گردوں کے خلاف نہیں کیا گیا جتنا پرویز الہٰی کے خلاف ہو رہا ہے، اس طرح کی کارروائی آئین اور قانون کے خلاف ہے، پولیس کہیں سے ہدایات لے رہی ہے۔‘‘

عامر سعید راں کا کہنا تھا کہ ہم نے پولیس سے بات کی وہ کہتی ہے کہ ہم ہدایت کا انتظار کر رہے ہیں، پتا نہیں کون ہدایات دے رہا ہے۔

پرویز الہٰی کی گرفتاری کا آپریشن ناکام، گھر کی 3 بار تلاشی لی گئی، 25 افراد زیر حراست

واضح رہے کہ جب اینٹی کرپشن کی ٹیم پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچی تو لیگل ٹیم نے بتایا کہ عدالت نے پرویز الہٰی کو ضمانت دی ہوئی ہے، اینٹی کرپشن ٹیم نے استفسار کیا کہ انھیں جج کے ضمانت کے آرڈرد کھائے جائیں۔

نادر دوگل ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن ٹیم 6/23 مقدمے میں گرفتاری کے لیے پہنچی تھی، یہ مقدمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں درج ہے، گوجرانوالہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مقدمہ درج کیا تھا، تاہم اس کیس میں 6 مئی تک ضمانت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں