بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

پرویزالٰہی کی گرفتاری، آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: رہائی کے حکم کے باوجود پرویزالٰہی کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں لاہورہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق پرویزالٰہی کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے پیش نہ ہونے پر آئی جی اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے 50ہزار مچلکوں کے عوض قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے۔

لاہورہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو 18ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ جسٹس مرزا وقاص نے قیصرہ الہیٰ کی درخواست پرتحریری حکم جاری کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم معطل کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں