تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پرویز الہٰی کی مریم نواز کے اے آر وائی نیوز کیخلاف بیان کی مذمت

لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے مریم نواز کے اے آر وائی نیوز کیخلاف بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا حکومت جھوٹے پروپیگنڈےسےاے آر وائی کی آواز نہیں دباسکتی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘مریم نواز کے اے آر وائی نیوز کیخلاف بیان کی مذمت کرتے ہیں، اے آر وائی نیوز نے بغیر کسی دباؤ کے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہے۔’

پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ ‘اے آر وائی ہیڈ آف نیوز عماد یوسف پرسنگین مقدمات قابل مذمت ہیں، حکومت جھوٹے پروپیگنڈےسےاے آر وائی کی آواز نہیں دباسکتی۔’

یاد رہے میڈیا گفتگو میں مریم نواز نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ کچھ لوگوں نے صحافیوں کا لبادہ اوڑھا ہے ان کی ایک جماعت سے وابستگی ہے، کچھ چینل خاص طور پر اے آروائی نیوز سرفہرست ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جھوٹاپروپیگنڈا، جھوٹ بولنے والی مشین بنیں گے توبات تو ہوگی، حقائق کوسامنے لانا اور بے نقاب کرنا میرا حق ہے۔

 

Comments

- Advertisement -