اشتہار

آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر لڑیں گے، پرویز الٰہی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ یہ ابہام ختم ہونا چاہیے کہ مسلم لیگ (ق) پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہے، ہم آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا کہ ابھی تک وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں موجود ہوں، رانا ثنا اللہ کی غیر قانونی دھمکیوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، ہم صبح سے انتظار کر رہے ہیں کہ کب رانا ثنا اللہ سیکرٹریٹ سیل کرنے آئیں گے۔

پرویز الٰہی نے کہا: ’ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے۔ گورنر پنجاب کی طرف سے اجلاس بلانا اسپیکر صوبائی اسمبلی کا کام ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کام اسپیکر اجلاس بلائے تو اعتماد کا ووٹ لینا ہے۔ جب تک اسپیکر اجلاس نہیں بلاتے تو میں اعتماد کا ووٹ کیسے لے سکتا ہوں۔‘

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا دل و جان سے ساتھ دیتے رہیں گے، پرویز الٰہی

انہوں نے کہا کہ اسپیکر رولنگ دے چکے کہ گورنر کی جانب سے اجلاس بلانا غیر قانونی ہے، آج بھی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں لا اینڈ آرڈر سمیت تمام کام کرتا رہا ہوں، مسلم لیگ (ق) کے تمام اراکین اسمبلی نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں