اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عدالت سے باہر لے جانے والے پولیس انسپکٹر کو جھاڑ پلادی اور کہا بے فکر رہو میں کھڑکی سے چھلانگ نہیں ماروں گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی فیصلہ سننے کیلئے اے ٹی سی میں موجود تھے ، پولیس اہلکار نے پرویز الہٰی کو عدالت سے باہر لے جانے کی کوشش کی تو انھوں نے پولیس انسپکٹر کو جھاڑ پلادی۔
اسلام آباد:چوہدری پرویز الہٰی نے کمرہ عدالت میں پولیس انسپکٹر سے مکالمے میں کہا کہ بے فکر رہو میں کھڑکی سےچھلانگ نہیں ماروں گا، جس پر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ سر آپ کو باہر لےجانے کے لیے صاحب کے آرڈر ہیں۔
جس پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ کس افسر نے کہا ہے اس کو میرے سامنے لاؤ، جس کے بعد پولیس افسر چوہدری پرویزالہٰی کے بغیرکمرہ عدالت سے باہر چلا گیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جب تک فیصلہ نہیں آتا مجھے یہاں ہی بیٹھنے کا کہا گیا ہے۔