پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

رینجرز سندھ میں اچھا کام کررہی ہے، پرویز مشرف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملکی بہتری کے لئے ایک بار کیا سو بار بھی ایمرجنسی لگانا پڑے تو لگنی چاہئیے۔رینجرز اچھا کام کررہی ہے، پاک بھارت تعلقات صرف برابری کی بنیاد پر ہی ممکن ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں گورننس اور معیشیت کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اپنے خطاب میں پرویز مشرف نے معیشیت اور گورننس کی تباہ حالی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی حکومت نے بے روزگاری، غربت کے خاتمے، تعلیم اور صحت کے لئے کام نہیں کیا۔

سندھ میں رینجرز اختیارات پر سابق آرمی چیف نے کہا کہ رینجرز اچھا کام کررہی ہے، سندھ حکومت کو رخنہ نہیں ڈالنا چاہئیے،ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں رینجرز کے ساتھ جو ہوا اس کے حق میں نہیں ہوں، انہیں اختیارات دیئے جانے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست اور عوام کی ترقی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے اور بہتر طرز حکمرانی سے معاشی دہشت گردی ختم ہو سکتی ہے۔

پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں کوئی حقیقی و عوامی لیڈر نہیں ، ملک میں ٹیکس چوروں کے لئے پالیسی بنانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات برابری کی سطح پر ہونے چاہئیں،عزت اور ملکی بقا کو قربان کرکے نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں