بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی کو کسانوں کا خیال اپنے دورمیں کیوں نہ آیا، پرویز رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ستمبرکوستمگر نہیں بننے دیں گے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والوں میں لاہورمیں مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔ اپوزیشن کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا پیپلز پارٹی کو کسانوں کا خیال اپنے دور میں کیوں نہ آیا؟

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والی جماعتوں کی عزت کرتے ہیں، پنجاب میں کسانوں کو پانچ ہزار روپے فی ایکڑ امدادی قیمت ادا کرچکے ہیں۔

حکومت نے کھاد، ڈیزل اور بجلی سستی کر کے کسانوں کو ریلیف دیا، قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر پہلے اپنے دور حکومت میں بھی ان تینوں بنیادی چیزوں کی قیمتوں کا جائزہ لیں پھر احتجاج کریں۔

انہوں نے سوال کیا کہ سندھ  میں کسانوں کے لیے دودھ اور شہد کی کون سی نہریں بہا دی گئیں ہیں؟ سندھ میں اب تک کسانوں کو کپاس کی امدادی قیمت کیوں نہیں دی گئی؟

احتجاج کرنیوالے بتائیں کہ کسانوں کا خیال ان کو 2013ء میں کیوں نہیں آیا؟ انہوں نے اپنے دور میں کسانوں کیلئے کیا کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں کھاد کی بوری 2250 روپے تھی ،اٹھارہویں ترمیم کے بعد زراعت کا شعبہ صوبوں کے پاس ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پاکستان بھر کے کسانوں کیلئے پانچ ہزار فی ایکڑ کا اعلان کیا، پچاس فیصد وفاق اور پچاس فیصد صوبے کو دینا تھے، سندھ نے اپنے حصے کے پیسے ابھی تک کیوں روک رکھے ہیں؟

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں