اگر آپ نے فضائی سفر کیا ہو تو نوٹس کیا ہوگا کہ اس کی نشستیں نیلے رنگ کی ہوتی ہے جبکہ اگر کبھی آپ کا اسپتال جانے کا اتفاق ہوا ہوگا تو وہاں بھی بستر کی چادر، ڈاکٹر کا گاؤن، کوڑے دان سمیت دیگر چیزیں بھی نیلے رنگ کی ہوتیں ہیں۔
ان نیلی چیزوں کو آپ نے دیکھا تو ہوگا مگر کبھی یہ نہیں سمجھ پائے ہوں گے کہ آخر ان کے پیچھے کیا راز ہے۔
ویسے تو مسافروں جہازوں میں ہونے والی باتیں مسافروں کے لیے معمہ ہیں مگر ان میں سے کچھ کی وجوہات وقت کے ساتھ ساتھ سامنے بھی آرہی ہیں۔
کیا آپ نے کبھی اس بات پر غور کیا کہ جب آپ کسی جہاز میں داخل ہوتے ہیں تو نشستوں پر ایک مخصوص رنگ ہوتا ہے؟ تھوڑا دھیان دیں گے تو آپ کو یہ بات درست ہی لگے گی کیونکہ عام طور پر جہاز کی سیٹوں پر نیلے رنگ ہوتا ہے۔
ویسے تو بیشتر فضائی کمپنیاں اسی رنگ کا استعمال کرتی ہیں جبکہ کچھ ہلکے رنگ جیسے سفید وغیرہ کی نشتیں بھی بنواتی ہیں۔
اب اس نیلے رنگ کے انتخاب کی وجہ کچھ یوں سامنے آئی کہ فضائی کمپنیوں کی جانب سے مسافروں کا اعتماد حاصل کرنے اور انہیں سکون کا احساس دلانے نیلے رنگ استعمال کیا جاتا ہے۔
فضائی کمپنیوں کا ماننا ہے کہ اس رنگ کی وجہ سے تذبذب کا شکار مسافر خود کو محفوظ اور پُرسکون محسوس کرتے ہیں۔
ایک ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اسپتالوں میں بھی اس رنگ کا انتخاب اسی وجہ سے کیا جاتا ہے کیونکہ نیلا رنگ انسانی ذہن اور جسم کے لیے فائدے مند ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق کچھ ایسی تحقیق بھی سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ نیلے رنگ کی موجودگی کی وجہ سے میٹابولزم سست ہوتا ہے اور اسی کی وجہ سے سکون کا احساس پیدا ہوتا ہے۔