جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جدہ سے پشاور آنے والے مسافر کی جہاز میں عجیب و غریب حرکت

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: جدہ سے نجی پرواز کے ذریعے خیبرپختونخواہ آنے والے مسافر کو جہاز میں عجیب و غریب حرکت مہنگی پڑ گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جدہ سے پشاور آنے والی ایئربلیو کی پرواز 711 میں بیٹھنے والا مسافر اپنی جیب میں بٹیر (پرندہ) لے کر جہاز میں داخل ہوا اور دوران سفر اُس کے ساتھ کھیلتا رہا۔

فضائی میزبانوں نے مسافر سے جب جہاز میں بٹیر لانے کی وجہ دریافت کی تو وہ آپے سے باہر ہوگیا اور انتظامیہ سے بدزبانی کرنے لگا۔

- Advertisement -

پشاور ایئرپورٹ پر پرواز اترنے کے بعد پائلٹ اور ایئرہوسٹس نے سیکیورٹی فورسز کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا اور اُن سے مدد مانگی۔

مزید پڑھیں: کھانا گرم کرنے کے لیے جہاز میں بیٹھے مسافر کی عجیب و غریب حرکت

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے مسافر کو طیارے سے حراست میں لے کر بٹیر قبضے میں لیا۔

دوران تفتیش مسافر نے بتایا کہ یہ بٹیر اُس کا پالتو ہے جس سے وہ بہت پیار کرتا ہے، اسی وجہ سے اُسے جیب میں چھپا کر جہاز میں لایا تھا۔

ایئرپورٹ حکام نے مسافر  کو اپنی غلطی کا احساس اور ندامت ہونے پر اُس سے تحریری معافی نامہ لکھوایا اور پھر اُسے بٹیر  سمیت جانے کی اجازت دے دی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں