اشتہار

مسافر نے جہاز کے انجن میں سِکّے ڈال دیے، پھر کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

چین کے ایک ایئرپورٹ پر اس وقت ہنگامی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک مسافر کی جانب سے جہاز کے انجن میں سِکّے پھینک دیئے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ چینی کمپنی سدرن ایئرلائنز کی فلائٹ سی زیڈ 8805 میں پیش آیا۔ جہاز نے جنوبی شہر سنیا سے صبح 10 بجے بیجنگ کے لیے اڑان بھرنا تھی۔

چینی میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عملے کا ایک رکن مسافر سے بات چیت میں مصروف ہے، جس کے بارے میں یقین تھا کہ اسی کی جانب سے جہاز کے انجن میں سکوں کو پھینکا گیا ہے۔

- Advertisement -

حکام کی جانب سے مذکورہ مسافر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، سکیورٹی چیکنگ کے دوران سِکوں کو تلاش کر کے نکال لیا گیا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ سکے کتنے تھے۔

مقامی میڈیا کو ایئرلائن کی کسٹمر سروس کے نمائندے نے بتایا کہ جہاز روانگی سے قبل اچھی طرح چیکنگ کی جاتی ہے اور دیکھا جاتا ہے کہ کسی قسم کے خطرے والی بات تو نہیں ہے۔ سِکوں کا معاملہ سامنے آنے کے بعد جہاز تقریباً چار گھنٹے سے زائد تک تاخیر کا شکار ہوا۔

مسافر طیارے کا ٹائر دوران پرواز نیچے گر گیا، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 2021 میں جی ایکس ایئرلائن اس وقت منسوخ کر دی گئی تھی جب اس کے قریب سے سرخ رنگ کے پلاسٹک میں لپٹے ہوئے سِکے ملے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں