پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کراچی سے پنڈی جانے والی مسافر ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی بولاری اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ایک بوگی دروازے کے پاس سے ٹوٹ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ بولاری اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ایک بوگی دروازے کے قریب سے ٹوٹ گئی۔ حادثے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

یہ حادثہ کراچی سے 152 کیلومیٹر دور میٹنگ اور بولاری اسٹیشن کے درمیان پیش آیا جب ٹرین کا پریشر لیک ہونے سے ڈرائیور نے گاڑی روک لی۔ چیک کرنے پر  کوچ نمبر 11 کے دونوں گارڈر ٹرالی کے اوپر آگئے ہیں اور فرش بالکل بیٹھ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ٹوٹنے والی خستہ حال بوگی ویلڈنگ کرکے ٹرین سے جوڑی گئی تھی لیکن زنگ لگنے کی وجہ سے ویلڈنگ کا جوڑ بھی ٹوٹ گیا۔ اگر سفر مزید جاری رہتا تو بوگی مکمل کٹ کر ٹرین سے علیحدہ بھی ہوسکتی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر ٹرینیں بند ہونے کی وجہ سے درجنوں بوگیاں خالی موجود ہیں لیکن پرانی اور خستہ حال بوگیاں استعمال کی جا رہی ہیں۔

متاثرہ بوگی کے مسافروں کو ٹرین کے دوسرے ڈبوں میں منتقل کیا جائے گا اور اسے علیحدہ کرکے گاڑی کو منزل کی جانب روانہ کیا جائے گا۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں