تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سعودی عرب: شہریوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم

ریاض: سعودی شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ کے سب سے بڑے منصوبے کا آغاز ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ مملکت کے شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ کے سب سے بڑے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس سے سالانہ 60 لاکھ افراد کو سفر کی سہولت فراہم ہوگی۔

اس سلسلے میں سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی (ساپٹکو) اور نیکس کونٹینینٹل ہولڈنگ کمپنی کے درمیان بدھ کو معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں، ساپٹکو نے مملکت کے جنوبی علاقے کے شہروں کے درمیان بس سروس کا دس سالہ رعایتی کنٹریکٹ حاصل کر لیا ہے۔

اخبار 24 کے مطابق اس منصوبے پر سال رواں 2023 کی چوتھی سہ ماہی سے عمل درآمد شروع ہوگا اور یہ دس سال کے لیے مؤثر ہوگا، ساپٹکو اس منصوبے میں 85 فی صد اور نیکس کونٹینینٹل ہولڈنگ کمپنی 15 فی صد کی حصہ دار ہوگی۔

سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین رمیح الرمیح نے بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کا یہ نیا نظام رواں برس ہی مختلف شہروں میں شروع کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ نئی بس سروس مملکت کے 200 شہروں کو 76 روٹس کے ذریعے جوڑے گی، اس کے تحت 35 ہزار سے زیادہ اسامیاں پیدا ہوں گی۔

رمیح الرمیح کے مطابق اس منصوبے سے قومی پیداوار میں 3.2 ارب ریال کا اضافہ ہوگا، اور سیاحوں کو سیاحتی مقامات پر آنے جانے میں سہولت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -