تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بیٹری پھٹنے کے واقعات کے بعد سام سنگ کا منفرد تحفہ

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ فضائی سفر کر رہے ہوں، اور آپ کو دوران پرواز کھانے کے ساتھ سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کا موبائل بھی دیا جائے؟ یقیناً آپ پہلے حیران و پریشان اور پھر خوش ہوجائیں گے۔

ایسا ہی کچھ واقعہ اسپین کی ایئر لائن میں پیش آیا جب ایک فضائی سفر کے دوران تمام مسافروں کو طعام کے ساتھ سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کا موبائل بھی تحفتاً دیا گیا۔

مسافروں کے لیے اس تحفے کا انتظام دراصل سام سنگ موبائل کمپنی نے کیا۔

آپ کو یاد ہوگا کہ کچھ عرصہ قبل سام سنگ کے نوٹ سیریز کے موبائل فون میں بیٹریز پھٹنے، موبائل فون میں آگ لگنے اور اس باعث لوگوں کے جھلسنے کے واقعات پیش آرہے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں سام سنگ نوٹ 4 میں آگ لگنے اور پھٹنے کا واقعہ

سام سنگ نے بیٹری میں نقص آنے کے بعد نوٹ 7 کی فروخت روک دی تھی اور دنیا بھر سے فون درست کرنے کے لیے واپس بھی منگوائے تھے۔ مجموعی طور پر کمپنی نے 25 لاکھ فونز واپس منگوائے تھے۔

تاہم اب لوگوں میں نوٹ سیریز سے متعلق بیٹھے ہوئے خوف کو دور کرنے اور نوٹ 7 کی ناکامی کے اثر کو زائل کرنے کے لیے سام سنگ نے اسپین کی ائیر لائن کے فضائی مسافروں کو نوٹ 8 کا تحفہ دیا۔

مسافر اپنے کھانوں کی ڈشز میں نوٹ 8 فون دیکھ کر حیران رہ گئے اور بے حد خوش بھی ہوئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -