تازہ ترین

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جعلی ویزے پر جرمنی جانے والا مسافر گرفتار

کراچی : ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر جرمنی جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر جرمنی جانے والے مسافرکو گرفتار کرلیا۔

مسافرقیصر منیر قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر605کے ذریعے دوحہ بذریعہ جرمنی جانا چاہ رہا تھا، ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے مسافر کے سفری دستایزات چیک کئے تو جرمنی کا ویزا جعلی نکلا۔


اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف بلوچ نے بتایا کہ مسافر کو آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے گذشتہ روز بھی کارروائی کے دوران بیلجیئم جانے جعلی دستاویزات پر مسافر کو گرفتار کیا تھا ،مسافر جعلی پاسپورٹ ، ورک ویزہ پر بیلجیئم جانا چاہتا تھا، مسافر کو آف لوڈ کرکے گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں