کراچی: سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مزید مسافروں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے کراچی آنے والے مسافروں میں کورونا کی تصدیق میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ سعودی عرب سے شہرقائد پہنچنے والے مزید 17مسافر کوروناوائرس کا شکار نکلے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر مسافر ریاض سےکراچی پہنچے تھے۔ مسافروں کے ریپڈٹیسٹ کیے گئے، 17مسافر کوروناوائرس میں مبتلا نکلے، مسافروں کو قرنطینہ منتقل کرنے کے لیے انتظامات کرلیے گئے۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ بسوں کے ذریعے مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 22 جون کو بھی سعودی عرب سے آنے والے 9مسافر کورونا مثبت نکلے تھے، جس کے بعد مسافروں کو لیاقت آباد قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔
خلیجی ممالک سے کراچی پہنچنے والے مزید 6 مسافر کورونا میں مبتلا نکلے
کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے خصوصی کاؤنٹر پر ریپڈ ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں اور بغیر ٹیسٹ کے کسی بھی مسافر کو ائیرپورٹ سےباہر جانےکی اجازت نہیں دی جارہی۔