اشتہار

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

اشتہار

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ، جنرل ساحر شمشاداورترکیہ کےچیف آف جنرل اسٹاف نے کیڈیٹس میں اعزازات تقسیم کیے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں 149 ویں پی ایم اے لانگ کورس، 14ویں مجاہد کورس، 68 ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 23ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹیجنرل ساحر شمشاد مرزا، مہمان خصوصی تھے جبکہ ترک جنرل سٹاف کے چیف جنرل متین گورک اس موقع پر گیسٹ آف آنر تھے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں دوست ممالک کے 49 کیڈٹس بھی شامل تھے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پریڈ کا جائزہ لیا اور خطاب کیا، جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور ترک چیف آف جنرل سٹاف نے ممتاز کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔

اکیڈمی کے سینئر انڈر آفیسر محمد نعمان عبداللہ کو اعزازی شمشیر اور 149ویں پی ایم اے لانگ کورس کے کمپنی کے سینئر انڈر آفیسر محمد عبداللہ جاوید کو صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل سعودی عرب کے سینئر انڈر آفیسر فہد بن عقیل الطوارقی الفلاج کو دیا گیا۔

آرمی چیف کی اعزازی 14ویں مجاہد کورس کے کورس انڈر آفیسر الیاس خان اور 68ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس جونیئر انڈر آفیسر دانش ستار اور 23ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کورس انڈر آفیسر شیر بانو کو کمانڈنٹ کی چھڑی سے نوازا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو پی ایم اے میں تربیت کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ "پی ایم اے اپنے قیام سے لے کر اب تک فوج میں شمولیت اختیار کرنے والے کیڈٹس کے لیے قیادت کا بہترین گہوارہ اور سنٹر آف ایکسی لینس ثابت ہوا ہے، گزشتہ برسوں کے دوران پی ایم اے نے متعدد غیر ملکی کیڈٹس کو بھی تربیت دی، آج کی پریڈ اپنے بہترین فوجی نظم و ضبط کی ایک شاندار مثال ہے۔”

قبل ازیں آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف کا کمانڈن نے استقبال کیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں