پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تھے۔ کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی نے آرمی چیف کا استقبال کیا
پاس آوٹ ہونے والوں میں فلسطین، بحرین، عراق، قطر اور سری لنکا کے کیڈٹس شامل ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پوزیشن ہولڈرز کیڈٹس کو ایوارڈز دیے اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اعزازی شمشیر سینیئر انڈر آفیسر عبداللہ بن طارق نے حاصل کی۔ صدارتی گولڈ میڈل بٹالین سنیئنر انڈر آفیسر علی عامر نے حاصل کیا۔ 66 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے انڈر آفیسر عادل علی کو کمانڈنٹ چھڑی سے نوازا گیا۔
21 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کورس سارجنٹ میجر فاطمہ خالد کو کمانڈنٹ چھڑی سے نوازا گیا اور چھٹے بنیادی فوجی تربیتی کورس کے کورس انڈر آفیسر سلمان خان کو کمانڈنٹ چھڑی سے نوازا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل سری لنکا کے پاسندو دیا نندا کو دیا گیا جب کہ چیف آف آرمی اسٹاف چھڑی کورس انڈر آفیسرمحمد عدنان منور کو دی گئی۔