تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بیوی سے چھپ کر بیرون ملک جانے والا شوہر گرفتار

ممبئی : اپنی بیوی کو دھوکہ دینے کیلئے پاسپورٹ پھاڑنے والا شہری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، ملزم اپنی اہلیہ کو بتائے بغیر بیرون ملک کسی سے ملنے گیا تھا۔

بھارت کے شہر ممبئی میں پولیس نے پاسپورٹ کے صفحات پھاڑنے پر ایک 32 سالہ شخص کو ایئر پورٹ پر ہی گرفتار کرلیا۔

انڈین میڈیا  کی رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی تفصیلات موجود نہ ہونے پر 32 سالہ شخص کو ممبئی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنے پاسپورٹ سے چند صفحات پھاڑے ہوئے تھے تاکہ ان کی بیوی کو اس کے بیرون ملک جانے کا علم نہ ہوسکے۔

ایک پولیس افسر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ہونے والا شخص کسی اور خاتون سے ملنے بیرون ملک گیا تھا اور نہیں چاہتا تھا کہ اس کی بیوی کو پاسپورٹ کے ذریعے اس کے جانے کا علم ہو۔

گرفتار ہونے والے شخص نے پولیس کو دوران تفتیش بتایا کہ وہ ملک سے باہر ایک خاتون سے ملنے گیا تھا لیکن اپنی بیوی کو یہ بتا کر گیا تھا کہ وہ انڈیا میں ہی کسی دوسرے شہر دفتر کے کام سے جا رہا ہے۔

اس شخص نے پولیس کومزید بتایا کہ اس دورے کے دوران وہ اپنی بیوی کی فون کالز بھی نہ اٹھا سکا جس کے باعث اسے شک ہوگیا اور یہی وجہ تھی کہ اس نے اپنے پاسپورٹ کے وہ صفحات جس پر اسٹامپ لگی تھی پھاڑ دیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی قوانین کے مطابق پاسپورٹ سے بیرون ملک دورے کی تفصیلات مٹانا دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے اور یہ قابل گرفتاری جرم ہے۔

Comments

- Advertisement -