اشتہار

پاک افغان بارڈر پر پاسپورٹ سسٹم رائج کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

چمن : پاک افغان بارڈر پر پاسپورٹ سسٹم رائج کر دیا گیا ہے، جس کے تحت سرحدپرآمدورفت اب صرف پاسپورٹ پر ہی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی پر پہلی بار آمدورفت پاسپورٹ پرکردی گئی، ڈپٹی کمشنر راجااطہرعباس نے بتایا کہ پاک افغان بارڈر پر پاسپورٹ سسٹم رائج کر دیا گیا ہے، جس کے تحت سرحدپرآمدورفت اب صرف پاسپورٹ پر ہی ہوگی۔

راجااطہرعباس کا کہنا تھا کہ بغیر پاسپورٹ ویزہ کے لوگ سرحد کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں۔

- Advertisement -

خیال رہے پاکستان میں غیرقانونی طور پرمقیم غیرملکی افراد کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، آج سے بیدخلی کیلئے ملک گیرآپریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بارفارن ایکٹ انیس سوچھیالیس کے تحت تمام صوبوں کوبےدخلی کاحکم نامہ جاری کردیا گیا ہے، حکمنامہ کےمطابق معمولی جرائم میں زیرتفتیش اورسزایافتہ غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کوبےدخل کردیا جائے گا۔

نگران حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اب کوئی پاکستانی غیرقانونی تارکین وطن کوپناہ دینےمیں ملوث پایا گیا توسخت ایکشن ہوگا۔

سکیورٹی فورسز نے میپنگ اورجیوفینسنگ کرکے غیرقانونی طور پرمقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کاعمل مکمل کرلیا ہے، غیر قانونی طورپرمقیم باشندوں کوہولڈنگ سنٹروں میں منقتل کیا جائے گا، اب تک ایک لاکھ چھبیس ہزار سترہ افغان پناہ گزینوں واپس چلے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں