اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اب ای میل اکاؤنٹ‌ بغیر پاس ورڈ‌ لاگ ان ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

مائیکروسافٹ صارفین کے لیے ٹیکنالوجی کی دنیا کی اب تک کی سب سے منفرد سہولت متعارف کرادی۔

رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ نے پاس ورڈ کے بغیر ای میل استعمال کرنے کی سہولت متعارف کرائی ہے، جسے ’پاس ورڈ لیس‘ فیچر کا نام دیا گیا ہے۔

نام سے ہی ظاہر ہے کہ اس کے بعد صارفین کو ای میل لاگ ان کرنے کے لیے آئی ڈی درج کرنے کے بعد پاس ورڈ درج نہیں کرنا ہوگا بلکہ وہ متبادل آپشن استعمال کر کے ای میل لاگ ان کرسکیں گے۔

- Advertisement -

صارفین کو تصدیقی ایپ، ونڈوز ہیلو، سیکیورٹی کی اور ایس ایم ایس یا ای میل ویری فکیشن کوڈ کے ذریعے بھی لاگ ان کی سہولت ہوگی۔

مزید پڑھیں: ونڈوز 365 : مائیکروسافٹ کی منفرد سہولت

مائیکروسافٹ کی جانب سے رواں سال مارچ میں یہ سہولت صرف کمرشل صارفین کو فراہم کی گئی، جس کی کامیابی کے بعد اب یہ عام صارفین بھی استعمال کرسکیں گے۔

فیچر کے استعمال کا طریقہ

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو سب سے پہلے اپنے آئی ڈی سےپاس ورڈ کو ختم کرنا ہوگا، جو مائیکروسافٹ اکاؤنٹ کو لاگ ان کرکے ہی ہوسکے گا۔

پاس ورڈ ختم ہونے کے بعد صارف کو اکاؤنٹس۔مائیکروسافٹ۔کام پر لاگ ان کر کے سیکیورٹی آپشن کو کھولنا ہوگا، جس کے بعد اُس کے سامنے اضافی سیکیورٹی سیکشن کھلے گا، اُس پر کلک کرنے کے بعد اکاؤنٹ پاسورڈ لیس ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کمپیوٹر یا لیب ٹاپ پرتوجہ کے ساتھ کام کرنا ممکن، مائیکروسافٹ کا نیا فیچر

جیسے ہی صارف اس کی تصدیق کرے گا، اُس کے بعد سے ای میل بغیر پاس ورڈ کے لاگ ان ہوسکے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں