تازہ ترین

پیٹ کمنز آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی؟ کتنی قیمت لگی؟

نئی دہلی: آسٹریلیا کے پیٹ کمنز آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے، آئی پی ایل 2024 کی نیلامی میں سن رائزرس حیدرآباد نے پیٹ کمنز کو 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بولی لگا کر اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کوئی کھلاڑی آئی پی ایل میں 20 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور نہیں کرسکا ہے۔

آئی پی ایل کی تاریخ میں دوسرے مہنگے ترین ثابت ہونے والے کرکٹر کی اگر بات کی جائے تو وہ نوجوان آل راؤنڈر سیم کرن ہیں جنہوں نے گزشتہ سال انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بنایا تھا۔

پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2023 کی منی نیلامی میں انہیں 18.50 کروڑ روپے میں خریدلیا تھا، ان کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے تھی۔ یعنی پنجاب نے اس آل راؤنڈر کو بنیادی قیمت سے 9 گنا زیادہ قیمت پر اپنے اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔

پیٹ کمنز کے ساتھی آسٹریلین بلے باز ٹریوس ہیڈ بھی سن رائزرس حیدرآباد کا حصہ بن گئے ہیں، ٹریوس ہیڈ کو خریدنے کے لیے سن رائزرس حیدرآباد اور چنئی سپر کنگز کے درمیان مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

ٹریوس ہیڈ اس سے پہلے 2016 اور 2017 کے آئی پی ایل میں نظر آچکے ہیں۔حیدرآباد نے ٹریوس ہیڈ کو 6 کروڑ 80 لاکھ روپے میں خرید لیا۔

جنوبی افریقہ کے نوجوان فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزی کو ممبئی انڈینز نے 5 کروڑ روپے میں خریدا۔ پنجاب کنگز نے فاسٹ بولر ہرشل پٹیل کو خرید لیا، پنجاب کنگز نے ہرشل پٹیل کو 11.75 کروڑ میں اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔

’بابر اعظم ون ڈے میں 50 سنچریوں کا کوہلی کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں‘

اس کے علاوہ چنئی سپر کنگز نے آل راؤنڈر ڈیرل مچل کو 14 کروڑ روپے میں خرید لیا، جبکہ کرس ووکس کو پنجاب کنگز نے 4.20 کروڑ میں خریدا۔ ووکس انگلینڈ کے آل راؤنڈر ہیں۔ ووکس کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے تھی۔

Comments

- Advertisement -