جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

’بابر اعظم ون ڈے میں 50 سنچریوں کا کوہلی کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

 ویرات کوہلی نے حال میں ورلڈ کپ میں ون ڈے میں سنچریوں کی نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے اور ایک پاکستانی کرکٹر نے بابر اعظم سے یہ ریکارڈ توڑنے کی امید باندھ لی ہے۔

کرکٹ میں اکثر بھارت اور پاکستان کے سابق کپتانوں ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا موازنہ کیا جاتا ہے۔ ایسے میں اپنی اپنی رائے کے مطابق کوئی انہیں ہم پلہ اور کوئی ایک کو دوسرے سے بہتر قرار دیتا ہے۔

حال ہی میں بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ میں ویرات  کوہلی نے سنچریوں کی نصف سنچری یعنی تین ہندسوں سے سجی 50 ویں اننگ کھیل کر اپنے ہی ہم وطن لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ تب سے ہی یہ بات کہی جا رہی ہے کہ یہ ریکارڈ آنے والے وقتوں میں کون توڑے گا۔

- Advertisement -

اسی حوالے سے گزشتہ دنوں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے پاکستان آل راؤنڈر عماد وسیم جو اکثر بابر اعظم پر ان کی کارکردگی کے حوالے سے تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم اب انہوں نے بابر اعظم سے ایک امید باندھ لی ہے۔

ایک مقامی نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے عماد وسیم سے کہا کہ بابر اعظم کو آپ کیا مشورہ دیں گے جس پر انہوں نے کہا کہ بس وہ رنز کرے۔

عماد وسیم نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بابر اعظم ویرات کوہلی کا ون ڈے میں 50 سنچریوں کا ریکارڈ توڑے اور ساتھ ہی اس کے لیے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانا بھی ضروری ہے۔

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو کم از کم ایک ورلڈ کپ تو پاکستان کو جتوانا چاہیے اور اس میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ یہ کر سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں