ممبئی : دیپیکا پڈوکون کے گولی چلانے کے انداز نے دیکھنے والوں کو ان کا مداح بنا دیا، اپنی نئی فلم میں اداکارہ ایک نئے روپ میں سامنے آئی ہیں۔
بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کی اگلے برس ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘کا پوسٹر ریلیز ہونے کے ساتھ ہی مداح فلم کا بے چینی سے انتظار کرنے لگے۔
فلم کے پوسٹر میں دیپیکا پڈوکون کو زبردست انداز میں گولی چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جسے مداحوں نے بےحد بہت پسند کیا۔
بالی ووڈ کی جاسوسی، ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ’پٹھان‘میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا زبردست روپ سامنے آ گیا ہے، جس کا اندازہ پوسٹر کی مقبولیت سے ہی لگایا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم پٹھان کی کاسٹ میں اداکار شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، اور جان ابراہم اور دیگر نامور اداکار شامل ہیں۔
گزشتہ روز شاہ رخ خان کی بطور پٹھان کی پہلی جھلک کی نقاب کشائی کی گئی، اس تقریب کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ اس موقع پر عظیم اداکار شاہ رخ خان کے فلمی کیریئر کی 30وین سالگرہ بھی منائی گئی۔
اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند نے کہا کہ دیپیکا پڈوکون ایک بہت بڑی اداکارہ ہیں، فلم پٹھان میں ان کی موجودگی ہماری فلم کو اور بھی دلچسپ اور شاندار بناتی ہے۔ پٹھان میں دیپیکا کی مقناطیس جیسی چمک ہوگی۔