ممبئی: بالی وڈ کی سُپر اسٹار اداکار جوڑی شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ کا پہلا گانا ’بے شرم رنگ‘ فرانسیسی گانے کا چربہ نکل آیا۔
شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون فلم ’پٹھان‘ کے ذریعے کئی سالوں بعد ایک ساتھ بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے تاہم ان کی فلم ریلیز سے قبل ہی مشکل میں پڑ گئی ہے۔
پہلے بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ’بے شرم رنگ‘ میں دپیکا پڈوکون کے قابلِ اعتراض لباس پر احتجاج کیا گیا اور اب سوشل میڈیا صارفین گانے کی دھن چوری کرنے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’پٹھان‘: بھارت میں شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کے پُتلے نذرِ آتش
ٹوئٹر پر صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ گانے کی دھن فرانسیسی گلوکارہ جین کے گانے ’مکیبا‘ سے کافی حد تک ملتی جلتی ہے۔ صارفین نے ’بے شرم رنگ‘ اور ’مکیبا‘ گانے کے مختصر حصہ کو ایک ساتھ جوڑ کر ٹوئٹر پر شیئر کیا۔
#BesharamRang background is a complete copy of the Makeba song by Jain!
I do agree the tweaks made make it a bit more Bollywoody and catchy.
The similarity of the vibe of the entire song to Ghungroo from War is just non-ignorable.— Duke🦹🏾♂️🕺🏾🧘🏾♂️ (@imurugun) December 12, 2022
فلم اگلے سال جنوری میں ریلیز کے لیے تیاری ہے۔ یہ یش راج فلمز اسپائی یونیورس کی چوتھی قسط ہے۔