اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ پر حملے کے الزام میں جیش محمد کے کئی کارندوں کو گرفتارکرلیا۔
بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ پر حملے میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، کالعدم جماعت کے کئی کارندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
پٹھان کوٹ میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر حملے میں لیفٹننٹ کرنل سمیت سات بھارتی فوجی مارے گئے تھے جبکہ حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا گیا تھا۔
وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ حملے کے بارے میں ملنے والی معلومات اور ابتدائی تحقیقات کے بعد کالعدم جیش محمد کے کئی کارندوں کو گرفتارکیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، آرچی چیف جنرل راحیل شریف، کور کمانڈر لاہور، ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو اور دوسرے اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ جیش محمد کےدفتروں کو ڈھونڈ ڈھونڈکر چھاپے مارے جا رہے ہیں، کئی دفترسیل کردیے گئے ہیں، مزید تحقیق جاری ہیں۔
اجلاس کے بعد جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ بھیجنے پرغورکیا جارہا ہے،اس بارےمیں فیصلہ بھارتی حکومت سے مشاورت کے بعد کیا جائےگا۔ سیکورٹی ایجنسیوں نے بھارت سے ملنے والے فون ڈیٹا کی مدد سے جنوبی پنجاب سے گرفتاریاں کی تھیں،یہ گرفتاریاں دوروز قبل عمل میں آئیں۔
وزیراعظم نوازشریف نے مودی کویقین دہانی کرائی تھی کہ پاکستان پٹھان کوٹ حملےکی تحققات میں مکمل تعاون کرے گی۔