تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت: کرونا کے مشتبہ مریض نے آئسولیشن وارڈ سے کود کر خودکشی کر لی

نئی دہلی: پڑوسی ملک بھارت میں کرونا وائرس سے خوف زدہ مریض نے رپورٹ آنے کا بھی انتظار نہیں کیا اور ساتویں منزل پر بنے آئسولیشن وارڈ سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں کرونا کے ایک مشتبہ مریض نے اسپتال کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی، مریض کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا اور کرونا کے ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا تھا۔

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والا مشتبہ مریض ایک برس سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں رہایش پذیر تھا، اسے دہلی پہنچنے کے فوراً بعد صفدر جنگ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا، جہاں اس کے خون کے نمونے لے کر کرونا ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے، تاہم مشتبہ مریض نے آئسولیشن کے خوف سے وارڈ میں لائے جانے کے کچھ ہی دیر بعد دروازہ کھولا اور ساتویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔

بھارت: کرونا سے بچاؤ کی ‘انوکھی’ پارٹی دینے والے بی جے پی رہنما گرفتار

خیال رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 3 ہو چکی ہے جب کہ 174 لوگ وائرس سے متاثرہ ہیں۔

گزشتہ روز بھارت میں ریاستی حکومت نے کرونا وائرس کی وبا میں مبتلا افراد کے ہاتھوں پر اسٹمپ لگانے کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد وائرس میں مبتلا افراد کی شناخت کرنا ہے۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے یہ انوکھا اقدام عالمی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کےلیے اٹھایا ہے، اسٹمپ وائرس میں مبتلا ان افراد کے ہاتھوں پر لگائی جائے گی جنہیں گھروں میں قرنطینہ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -